نوز شریف کا آج ڈینٹل چیک اپ ہوگا
لاہور کے سروسزاسپتال میں زیرِعلاج سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی طبیعت بہتر نہ ہوسکی، آج ڈینٹل چیک اپ کیا جائے گا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کا آج ڈینٹل چیک اپ ہو گا، چند روز قبل نواز شریف کو مسوڑھوں سے خون آیا تھا، ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں ٹوتھ برش کرنے سے بھی منع کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نواز شریف کے بلڈ پریشر، شوگر اور سی بی سی کےٹیسٹ روزانہ کی بنیادوں پر لے رہے ہیں.واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطل کرتے ہوئے8 ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کرلی تھی۔عدالت نے ہدایت کی تھی کہ عدم صحت یابی کی صورت میں نواز شریف مزید مہلت کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کریں۔