اسلام آباد، کل پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ
آزادی مارچ کے پیش نظر کل اسلام آباد کےتمام پرائیویٹ اسکولز بند رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق جے یو آئی ایف کی آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکولز کل بند رہیں گے۔سیکرٹری عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کافیصلہ کیا گیا۔صدر پرائیویٹ اسکولز زعفران الٰہی کے مطابق اسلام آباد میں کل کے بعد اسکول کھولنے کا فیصلہ کل شام کیا جائے گا۔

