کام سے بچنے کے لیے مر نے کی ایکٹنگ کرنے والا گھوڑا
ایک گھوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کام سے بچنے کے لیے اپنے مالک کے سامنے ایسے اداکاری کرتا ہے کہ جیسے یہ مر گیا ہو۔اس گھوڑے پر جب بھی کوئی سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ گھوڑا نیچے گِر جاتا ہے اور مرنے کی اداکاری کرتا ہے۔دیکھنے والے اِس کو دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ گھوڑا حقیقت میں مر گیا ہے لیکن پھر کچھ دیر بعد وہ گھوڑا اُٹھ کھڑا ہوتاہے اور بلکل ٹھیک ہوجاتا ہے۔جنگانگ نامی یہ گھوڑا نہایت ہی سُست اور کام چور ہے اور اِس کو بلکل پسند نہیں کہ کوئی اِس کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرے۔سوشل میڈیا پر اس کو ایک بہترین اداکار کا نام بھی دیا جارہا ہے۔ویڈیو میں مختلف مناظر دکھائے گئے ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھی کوئی اس پر سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہخود کو زور سے زمین پر گِرا لیتا ہےاور پھر اپنی آنکھیں ایسے بند کرلیتا کہ جیسے مرگیا ہو۔اگر کوئی انجان شخص اُس کو دیکھے تو اُس کا پریشان ہونا لازمی بنتا ہے۔

