دنیا کی خوبصورت ترین ’بچی‘ کون ؟
روس سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ علینہ دنیا کی خوبصورت ترین ماڈل بن گئی۔شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کیلئے اکثر فنکاروں کو کئی کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن 6 سالہ علینہ نے انتہائی کمسنی میں ہی شہرت حاصل کر لی ہے۔روس سے تعلق رکھنے والی ننھی ماڈل علینہ یاکوپوا کے انسٹاگرام پر 38 ہزار سے زائد مداح ہیں۔ ننھی بچی کو سوشل میڈیا پر دنیا کی خوبصورت ترین بچی قرار دیا جارہا ہے ۔ یہ اعزاز کسی باقاعدہ ادارے کی جانب سے نہیں بلکہ اُن کی اداؤں اور خود اعتمادی کو دیکھتے ہوئے ان کے مداحوں کی طرف سے دیا گیا۔ننھی علینہ ملک میں منعقدہ بچوں کے ماڈلنگ شوز میں ریمپ پر واک کرتی ہے۔

