لائین آف کنٹرول پر جہاں مرضی ہو، جائیں‘، سفارتکاروں کو آصف غفور کی پیشکش
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور بھی کنٹرول لائن پر موجود ہیں، انہوں نے پیش کش کی ہے کہ غیر ملکی سفارت کار جہاں مرضی جائیں اور خود صورتِ حال کا جائزہ لیں۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے غیر ملکی سفارت کاروں اور ذرائع ابلاغ کو بریفنگ بھی دی اور سفارت کاروں کو لائن آف کنٹرول پر خود گھوم پھر کر صورتِ حال کا جائزہ لینے کی پیش کش بھی کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہیں رہ سکا۔

