مولانا کاغبارہ پھٹنے جا رہا ہے، شیخ رشید
وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا غبارہ پھٹنے جا رہا ہے، لوگوں کو ڈنڈا بردار افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر مولانا کو فیس سیونگ دینی پڑے تو دے دینی چاہیے، وہ شہباز شریف سے رابطے میں ہیں، مولانا فضل الرحمٰن کا مسئلہ کشمیر سے کوئی واسطہ نہیں، وہ 2 سال سہولتیں لینے کے لیے کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مولانا فضل الرحٰمن کے دہرے معیار ہیں، وہ گولڈن ٹیمپل تو جا سکتے ہیں، گولڈن ٹیمپل کے لنگر خانے میں بھی جا سکتے ہیں لیکن مزار اقبال یا مزارِ قائد پر نہیں، نواز اور زرداری کے کرپشن کی سزا عوام کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ذمے دار نواز شریف اور آصف زرداری ہیں، عمران خان نہیں، مہنگائی کی ذمے داری سابقہ حکومت پر ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے تو معیشت کا پہیہ چلا دیا ہے، پاکستان کو اندر سے انتشار میں مبتلا کرنے والوں سے اچھا سلوک نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیا ہے کہ یہ وقت اس صورتِ حال کے لیے مناسب نہیں۔

