اداکارہ مدھو بالا کی ہمشکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یعنی ٹک ٹاک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک ’پریانکا کندوال‘ نامی خاتون ماضی کی خوبصورت ترین اداکارہ ’مدھو بالا‘ سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔پریانکا کندوال نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ اداکارہ مدھوبالا کے گانوں پر لپ سنگ کرتی نظر آرہی ہیں، ان گانوں میں ’حال کیسا ہے جناب کا، اچھا جی میں ہاری اور دیکھنے میں بھولا ہے‘ شامل ہیں۔پریانکا کندوال کی یہ ویڈیوز شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئیں اور ان ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے کیونکہ وہ ان میں بالکل مدھو بالا کی ہم شکل لگ رہی ہیں۔ تاہم، کچھ صارفین نے اُنہیں ’ٹک ٹاک کی مدھوبالا‘ کا نام بھی دے دیا ہے۔

