جاپان میں نئے بادشاہ کی تقریب تاج پوشی منعقد کی گئی
جاپان میں نئے بادشاہ ’ناروہیتو‘ کی تقریب تاج پوشی کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد اب ناروہیتو باقاعدہ تخت نشین ہوگئے۔ جاپان میں بادشاہ ’ناروہیتو‘ کی تقریب تاجپوشی کی گئی، جہاں بادشاہ کو تاج پہنا دیا گیا ہے۔تاج پوشی کی تقریب میں 180سے زائد ممالک سے رہنما شریک تھے۔پچاسی سالہ جاپانی بادشاہ اکیہیتو نے اپریل میں طبیعت کی خرابی کی وجہ سے تخت چھوڑا تھا، جس کےبعد ولی عہد ناروہیتو نے یکم مئی کو نئے بادشاہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔جاپان میں بادشاہ تادم مرگ تخت نشین رہنے کی روایت ہے تاہم ملک کی 200سالہ تاریخ میں بادشاہ اکیہیتو تخت چھوڑنے والے پہلے بادشاہ ہیں۔ جاپان میں تاج پوشی کا جشن ایک ہفتے تک منایا جائےگا۔

