دھرنے کے معاملے پر حکومتی اور جے یو آئی رہنما آمنے سامنے
اسلام آباد میں دھرنے کے معاملے پر حکومتی اور جے یو آئی ف کے رہنما آمنے سامنے آگئے۔شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ جے یو آئی ف سے رابطہ کرکے بتادیا ہے کہ ملک خون خرابے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دھرنے اور مارچ کی صورتحال ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، جے یو آئی ف نے کوئی جواب نہیں دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آپ لاشیں گرانا چاہتے ہیں، افراتفری چاہتے ہیں، ہم اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کریں گے۔جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ ہم حکومت کی رکاوٹوں کو اُکھاڑ کر اسلام آباد جائیں گے۔دھرنے میں کوئی خون خرابہ ہوا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی، احتجاج ہمارا جمہوری اور آئینی حق ہے۔

