اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز کے ساتھ پاکستان کی پہلی نامور شخصیت بن گئیں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالورز کے ساتھ پاکستان کی پہلی نامور شخصیت بن گئیں۔چونتیس سالہ اداکارہ کئی بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔کانز فلم فیسٹول سے لیکر پیرس فیشن ویک میں ماہرہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ماہرہ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ماہرہ ناصرف ایک اچھی اداکارہ بلکہ ایک بہترین شخصیت بھی ہیں۔ماہرہ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم ’رئیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ماہرہ کے 50 لاکھ انسٹاگرام فالوورز اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اداکارہ کی مقبولیت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔سرمد سلطان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نے 2006 میں بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیاتھا۔بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ ماہرہ نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا۔

