ناقص کارکردگی سرفراز کو ہٹانے کی وجہ بنی، چیئرمین پی سی بی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث ٹیم کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی، وہ ایک بہادر کھلاڑی ہیں، امید ہے کہ وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دکھائی دیں گے۔

