کینیڈا کا ترکی کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا اعلان
کینیڈا نے ترکی کو ہتھیاروں کی نئی فروخت روکنے کا اعلان کر دیا، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کہتے ہیں شام میں جنگ بندی کا اعلان نہیں کر سکتے ، امریکی پابندیوں سے پریشان نہیں ہیں۔شامی پناہ گزینوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیےترک فوج کی شام میں پیش قدمی جاری ہے، ترکی کا دعویٰ ہے کہ کردوں کی جانب سے پناہ گزینوں کی واپسی میں شدید رکاوٹیں تھیں جنہیں دور کرنے کے لیے اس نے فوجی کارروائی کی ہے۔شام میں ترکی کی حملے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں، ادھر شام میں ترک حامی گروپ بھی سامنے آگیا، جس کے حملے میں شام کے 2 فوجی مارے گئے ہیں۔

