فرانس میں وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کی پروقار تقریب
پاکستان تحریک انصاف فرانس سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی سالگرہ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔وزیراعظم و پارٹی چیئرمین عمران خان کی 67 ویں سالگرہ کی پروقار تقریب میں کیک کاٹنے کے علاوہ اُن کی دراز ی عمر اور ملک و قوم کی خدمت کرنے اور عالم اسلام کی بھرپور نمائندگی کےلیے ان کے کردار کو سراہا گیا۔دوران تقریب دعا کی گئی کہ عمران خان کی قیادت میںملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور مسئلہ کشمیر پرامن طریقےسے حل ہو۔اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کے علاوہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو بے وقت کی راگنی اور حکومت کی غیر جمہوری طریقے سے ٹانگیں کیچنا قرار دیا گیا۔

