بانی متحدہ کیخلاف کارروائی ہمارے بیانیےکی جیت ہے، صدر پی ایس پی انیس قائمخانی
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ لندن میں بانیٔ ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی سے ہمارے بیانیے کی جیت ہوئی ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہا کہ ہم نے اس پارٹی کے خلاف بات کی جو 30 سال سے کراچی پر قابض تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی پھیلا ہوا ہے لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا، تھانہ کلچر بھی بدلنے کی ضرورت ہے، چونیاں واقعے پر بھی ٹھوس اقدام اٹھائے جائیں۔انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے، ہم آزادی مارچ کے حامی نہیں۔

