مولانا کا کوئی ایجنڈا نہیں،صوبائی وزیرفیاض چوہان
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نون لیگ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق دھرنے میں شریک نہیں ہوگی،مولانا فضل الرحمٰن ناموس رسالت کے نام پر پیسے اکٹھے کر رہے ہیں ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جانتے ہیں کہ مولانا کا دھرنا کوئلے کی تجارت کے مترادف ہے، جبکہ پرویز رشید شہباز شریف کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا جس کشتی میں بیٹھیں گے وہ ڈوب جائے گی اب انہیں دین کی تبلیغ کرنی چاہیے اور اپنی ناکامی تسلیم کر لینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ وہ قاری حنیف جالندھری سے اپیل کرتے ہیں کہ مدارس کے بچوں کو دھرنوں میں جانے سے روکیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ٹائلٹس بنائے اور اب تحریک انصاف کے لنگر خانوں پر انتہائی بے تکی تنقید کر رہے ہیں

