پاک فوج کے 3 میجر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا
پاک فوج کے تین میجرز کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور بدانتظامی پر سزا دیتے ہوئے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں آرمی افسران کو الزامات تسلیم کرنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہےآئی ایس پی آرکا مزید ہے کہ 2 افسران کو 2، 2 سال قیدِ بامشقت کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں افسران اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

