مشرقِ وسطیٰ فوج بھیجنا تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو مشرقِ وسطی بھیجنا امریکی تاریخ کا بدترین فیصلہ تھا، امریکا وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی کی غلط اطلاع پر عراق گیا۔غلط فیصلے کی وجہ سے ہزاروں امریکی فوجی ہلاک اور اسی کھرب ڈالر خرچ ہوئے، اب ان مضحکہ خیز جنگوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ میں نہیں جانا چاہیے تھا، امریکا نے مشرق وسطیٰ میں آٹھ ٹریلین ڈالرز خرچ کیے، ہزاروں امریکی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے، دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ مارے گئے۔امریکی صدر کا مزید کہنا ہے کہ شام سے اپنے 50 فوجی اہلکاروں کو نکال لیا ہے، یورپ نے جن داعش جنگجوؤں کو واپس لینے سے انکار کر دیا ہے، ترکی ان پر قابو پائے، ہم اب اپنے عظیم فوجیوں کو محفوظ طریقے سے گھر واپس لارہے ہیں، ہماری توجہ بڑے مناظر پر ہے، امریکا پہلے سے کہیں زیادہ عظیم ہے۔