ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا
ایرانی عدالت نے صدر حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو کرپشن سمیت مختلف مقدمات کا سامنا ہے ایک کیس میں عدالت نے ایرانی صدر کے بھائی کو 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔حسین فریدون کو دیگر الزامات کے تحت مزید سزا ملنے کا امکان ہے، حسین فریدون صدر حسن روحانی کے خصوصی معاون بھی ہیں۔ایرانی عدالت نے ابتدائی طور پر رواں برس مئی میں حسن روحانی کے بھائی کو کرپشن کیسز میں سزا سنائی تھی لیکن اس وقت سزا کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تھا۔تاہم بھائی کو قید کی سزا پر صدر روحانی کا ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

