چین کا نیا انتہائی تباہ کن ہائپر سونک نیوکلیئر میزائل
بیجنگ چینی فوج نے ایک انتہائی آواز سے کئی گنا تیز رفتار سے مار کرنے والا ہائپر سونگ بیلسٹک نیو کلیئر میزائل دی ایف۔17 گاڑی پر نصب انتہائی تباہ کن متعارف کرا دیا ہے، جو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی نصب کردہ تمام میزائل شکن شیلڈز (ڈھال) کو توڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔گاڑی پر نصب اس تباہ کن میزائل کی رونمائی چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منگل کو کی گئی۔کچھ تجزیہ کاروں نے اس میزائل کوعلاقائی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ ہائپر سونگ گائیڈ وہیکل کی وجہ سے یہ میزائل کم بلندی سے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجی کے موثر و ماہرانہ استعمال کی وجہ سے اس میزائل کی جائے وقوع کی نشاندہی انتہائی مشکل ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ایف۔41بین براعظمی میزائل بھی پریڈ کے موقع پر پیش کیا گیا جس کی مار 12 ہزار سے 15 ہزار کلو میٹرز تک ہے۔

