مودی کو جرمن صدر سے سبق سیکھنا چاہیے
جرمن صدر نے پولینڈ کے ایک چھوٹے سے شہر ویلین میں ایک تقریب کے دوران دوسری جنگ عظیم کے 80 ویں سالگرہ کے موقع پر جرمن جارحیت کے متاثرین سے معذرت کی تھی، جہاں پہلا بم گرایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جرمنی کے صدر فرینک والٹر اسٹین میئر نے اتوار یکم ستمبر کو ویلین میں ایک تقریب میں جرمن جارحیت کا نشانہ بننے والے شخص سے معافی مانگی۔دوسری جنگ عظیم کا پہلا شکار جرمن اور پولش فرینک والٹر اسٹین میئر کی موجودگی میں انہوں نے کہا میں حملے کے متاثرین کے سامنے جھکتا اور میں معافی مانگتا ہوں،دوسری جنگ عظیم کی ہولناکی کی وجہ سے پولینڈ سخت متاثر ہوا تھا ، اس شہر نے 30 لاکھ یہودیوں سمیت 60 لاکھ شہریوں کو کھو دیا تھا۔جرمنی نے پولینڈ میں انسانیت کے خلاف جرم کیا ہے ، یورپ پر نیشنل سوشلسٹ کی دہشت گردی کا راج جرمن تاریخ کا ایک غیر معمولی واقعہ ہے ، ہم اس واقع کو یاد رکھیں گے۔آندریج ڈوڈا نے ویلین میں موجودگی پر فرینک والٹر اسٹین میئر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ تقریب پولش اور جرمنی کی دوستی کو مزید مظبوط کرے گی۔

