جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا خبردار رہے جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی ریاستیں آمنے سامنے ہیں، خدشہ ہے کہ بھارت آزاد کشمیر میں کارروائی کرے گا، مودی سرکار نے کوئی ایکشن لیا تو پاکستان جوابی کارروائی کرے گا۔.وزیراعظم عمران خان نے ہیوسٹن میں اسنا ISNA کنونشن سے وڈیو لنک پر براہ راست خطاب کیا۔اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج بھی مسلمان اور دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مودی سرکار کی پالیسی کے باعث مقبوضہ کشمیر کے عوام 4 ہفتے سے لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، کیوں ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد ہرواقعے کو اسلام سے جوڑا گیا، کسی ایک شخص کے عمل کو مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج بھی مسلمان و دیگر اقلیتیں غیر محفوظ اور حقوق سے محروم ہیں، لیکن پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی ہے۔

