ٹھٹھہ. ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ریلیاں نکالیں
ٹھٹھہ. ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ریلیاں نکالیں مظاھرے کئے اور فاشٹ مودی پر لعنت بےشمار کے فلگ شگاف نعرے لگائے.ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی پولیس, ایجوکیشن, صحافت, تاجر, انتظامیہ, سول سوسائٹی, ھیلتھ, اود دیگر ھزاروں افراد نے وزیراعظم کی کال پر لبیک کہتے ہوئے بارہ بجے سے 12:30 تک ملک محب وطن اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے دفاتر گھر اور تمام امور دنیا داری چھوڑ کر یہ وقت سڑک پر ھجوم ھزاروں لوگوں کے ساتھ گزارا اور اس بات کا برملا اظہار کیا کہ گجرات کے قصائی نے جو ظلم و بربریت کا بازار کشمیر میں گرم کیا ھوا ھے اسے فوری طور پر بند کیا جائے. پاکستان کے غیور مسلمان اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ھوں گے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑنے والے. کشمیر کو آزادی ھر صورت ملے گی اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا. کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے.اور مودی پر جو ھندوتواں کا بھوت سوار ھے اور یہ تمام اقلیتوں پر مظالم ڈھا رھا ھے. وہ دن دور نہیں جب کشمیر سمیت تمام لوگ اپنے اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزاریں گے. اور مودی ظالم کو عبرتناک انجام سے دوچار ھونا پڑے گا.. ریاست علی نیوز ٹھٹھہ سندھ

