شرق پور شریف میں الائیڈ اسکول شرقپور کیمپس کی جانب سے آج کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
پورے ملک کی طرح شرق پور شریف میں بھی آج کشمیری قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا جس سلسلے میں الائیڈ اسکول شرقپور کیمپس شرقپور شریف میں بھی ڈائریکٹر الائیڈ اسکول شرقپور کیمپس صداقت علی اور پرنسپل ندا صداقت کی زیر سرپرستی ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ ریلی کی قیادت ہردل عزیز استاد حافظ حسیب نے کی جبکہ ریلی میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے اور بچوں نے اظہار یکجہتی کے لئے علامتی خاموشی بھی اختیار کی۔ اہل علاقہ کی جانب سے الائیڈ اسکول شرقپور کیمس کی اس کاوش کو سراہا گیا۔ جبکہ والدین کا کہنا تھا کہ الائیڈ اسکول شرقپور کیمپس ہمیشہ اپنے بچوں کو ہر خاص دن سے آگاہی کیلئے غیر نصابی سرگرمیاں منعقد کرتا رہتا ہے جس سے بچوں میں شعور اجاگر ہوتا ہے۔

