سیاہ فام میزبان کو ’بندر‘سے تشبیہ دینے پرمعذرت
امریکی ٹی وی چینل کی میزبان خاتون نے سیاہ فام ساتھی میزبان کو ’بندر‘ سے تشبیہ دینے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کرلی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوکلاہاماسٹی سے نشریات پیش کرنے والے ’کوکو5‘ کی میزبان ایڈلٹ الیکس ہوسڈن نے اس فوٹیج پرتبصرہ کرتے ہوئے معذرت کی جس میں اس نے مقامی چڑیا گھر میں گوریلا کی تصویر بناتے ہوئے اپنے ساتھی کو اس بندر سے تشبیہ دی تھی۔فوٹیج کے مطابق جب چڑیا گھر میں بندر سامنے آیا تو ہوڈسن نے اپنے سیاہ فام ساتھی میزبان جیسن ہاکیٹ کو کہا یہ بندرکافی حد تک آپ سے مشابہت رکھتا ہے ۔ہوسڈن نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کل جو کچھ میں نے اپنے ساتھی کے بارے میں کہا وہ غیر مناسب تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا اور نہ ہی اس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا تھا ، میں اس عمل پر معذرت کرتی ہوں اور تسلیم کرتی ہوں کہ میں نے غلطی کی تھی۔

