’ملک بھر میں کل 12بجے تمام ٹریفک روک دی جائے گی‘
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کل 12سے ساڑھے12بجے تک تمام ٹریفک روک دی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وستم سے آگاہ کرنے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی جابرانہ پالیسیاں سنگین انسانی بحران کا باعث ہیں۔ بھارت متنازع علاقےکی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نےکہا کہ وہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا قریب سےجائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہروں کاپلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ بحیثیت قوم کشمیریوں کےساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل وزیراعظم سیکریٹریٹ کےسامنےاجتماع ہوگا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔ملک بھر میں کل 12 بجے سے ساڑھے 12 تک تمام ٹریفک روک دی جائے گی۔ حکومت شاہراہِ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔

