بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش زیر غور ہے،فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی مکمل بندش زیر غور ہے۔ماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی مکمل بند کرنے پر غور کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی افغانستان کے لیے تجارت کے پاکستانی زمینی راستے کو بند کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد سے قبل قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے شروعات کی ہے، اختتام ہم کریں گے۔

