مودی بھارت میں بھی تنہا ہو رہے ہیں، مشال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مودی بھارت میں بھی تنہا ہو رہے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مکمل نسل کشی کی طرف جا رہا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو رہی ہے، رپورٹس آرہی ہیں کہ 29 اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کے حکام اور ان کے خاندان کے افراد کو باہر منتقل کیا جا رہا ہے، کوئی ٹکٹ نہیں ملیں گے، ایئر پورٹ بھی بند کر دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا اگر نہیں بولے گی تو خطہ تو کیا پوری دنیا کو تباہی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

