دنیا بھر میں کشمیر کا کیس لڑوں گا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے کشمیریوں سے وعدہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کشمیر کا کیس لڑوں گا، جب تک کشمیر آزادنہیں ہوتا ہرفورم پر آواز اٹھاؤں گا۔غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کےنئےبلاک کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان نہ بنتاتوآج ہمارے ساتھ وہی ہوتا جو مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، آرایس ایس کا نظریہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانا ہے، قائداعظم ہندوانتہاپسندوں کی سوچ کو سمجھ گئےتھے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی ترجیح تعلیم ہے، تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب شوکت خانم اسپتال بنایاتوعزم کیا اس کا معیار گرنے نہیں دیں گے۔

