پاکستان، فری لانس مارکیٹ میں ترقی کرنے والا چوتھا ملک
پاکستان دنیا میں فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا۔ دنیا بھر سے فریفوربز رپورٹ کے مطابق فری لانس مارکیٹ میں پاکستان نے گزشتہ برس کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں رواں برس 47 فیصد ترقی کی ہے۔ شائع ہونے والی فہرست کی تحقیق 3 لاکھ سے زائد فری لانسرز کے ریکارڈ پر مبنی تھی جو پایونیر نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔فوربز کی فری لانس مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔امریکا 78فیصد ترقی کے ساتھ سر فہرست ہے۔برطانیہ 59 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔برازیل48 فیصد ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان 47 فیصد ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن لینے میں کامیاب رہا۔یوکرین نے 36 فیصدترقی کے ساتھ پانچواں نمبر حاصل کیدی فلپائنس کا نمبر چھٹا رہا۔ اس نےفری لانس مارکیٹ میں گزشتہ برس 35 فیصد ترقی کی۔بھارت 29 فیصد ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔بنگلادیش 27 فیصد ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہا۔روس کا نمبر نواں رہا اس نےفری لانس مارکیٹ میں 20 فیصد ترقی کی۔فری لانس مارکیٹ میں ترقی کرنے والوں کی فہرست میں سربیا کا نمبر آخری رہا۔ اس نے گزشتہ سال 19 فیصد ترقی کی۔رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ معیشت کو فروغ دینے میں متعدد فری لانسرز وہ ہیں جو اپنے کیرئیر کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔پایونیر کی جنرل مینیجر ایال مولڈووین کا پاکستانی فری لانسرز کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان میں نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کر رہی ہے، وہاں کے متعدد فری لانسرز کی عمر 30 برس کے اندر ہے جو کہ ایک زبردست مثال ہے۔ایال مولڈووین کا کہنا تھا کہ ماضی میں دیکھا جائے تو صرف امریکا اور برطانیہ سے ہی بیرونی کام لے کر ترقی پزیر ممالک کے لیے کیا جاتا تھا لیکن اب ایشیاء بھی اس میں تیزی سے ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب ایشیاء کے ایسے بہت سے ممالک دیکھ رہے ہیں جو ایک دوسرے سے آوٹ سورسنگ یعنی کام کا لین دین کر رہے ہیں، تاہم قوموں کے درمیان کسی بھی اشیاء کی خریدای اور سہولت کا طریقہ کار تبدیل ہو رہا ہے۔

