بھارت ریاستی دہشتگردی سے خوف پھیلارہا ہے، علی امین گنڈا پور
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت فوج بڑھا کر مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی سرکار مسئلہ کشمیر پر ثالثی قبول کرنے کی بجائے حالات مزید خراب کررہی ہے۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی سے مقبوضہ کشمیر میں خوف پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی تعداد بڑھانے سے بھارت اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔

