حکومت بھارتی جارحیت کا معاملہ سنجیدگی سے لے، بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو بھارتی جارحیت کا معاملہ سنجیدگی سے لینا چاہیے، مودی حکومت کو بےنقاب کرنےکیلئے موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے فورم پر مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے، میرا مشورہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی پر بہت محتاط رہنا ہو گا۔

