ورڈپریس بلاگرز کیلئے’ورڈ کیمپ کراچی‘ کا انعقاد
’ورڈ کیمپ کراچی‘ کا پہلا مرحلہ کامیابی سے طے ہو نے کے بعد، اب کراچی کی معروف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی این ای ڈی اس ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ایونٹ کا انعقاد رواں ماہ 24 اگست سے کیا جارہا ہے، جس کا مقصد معروف بلاگنگ ٹول ورڈپریس (WordPress) کے ذریعے لوگوں کے درمیان رابطے استوار کرنا اور ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے سیکھنے کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔ورڈپریس اس وقت دنیا کا مقبول ترین اور سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS) ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود کروڑوں ویب سائٹس ورڈپریس پر مبنی ہیں۔ورڈپریس کا گزشتہ ایڈیشن مختلف ایجنسیوں، چار ممالک اور پاکستان کے 12 شہروں سے تعلق رکھنے والے 350 فری لینسرز کی شراکت داری کے ساتھ طے پایا تھا۔انٹر لنک ملٹی میڈیا (آئی ایم ایم) رواں سال 24 اگست کو منعقد کئے جانے والے اس اہم پروگرام کامیڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے مسرت محسوس کرتا ہے۔
ورڈ کیمپ کیا ہے؟
ورڈ کیمپ اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ہے جس میں ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اپنی صلاحیتیں منوانے کی دعوت دی جاتی ہے۔
ورڈکیمپ کراچی 2019 سے کیا توقع کریں؟
رواں سال منعقد کئے جانے والے ورڈکیمپ ایونٹ میں شرکاء ماہرین صنعت کے مشوروں اور وسائل کی بصیرت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

