اپیل بنام چودھری فواد حسین صاحب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی
فواد چودھری صاحب ایک انتہائی اہم مسئلے کی جانب آپکی توجہ دلا رہا ہوں ۔ سال 2019 سے HEC نے BA/Bsc کی ڈگری ختم کر دی ہے اور اس سال Fsc پاس کرنے والی بچیاں جہلم میں بالکل بے یار و مددگار ہو گئی ہیں ۔ کیونکہ جہلم شہر کے دونوں گرلز ڈگری کالجز میں تا حال Bsc کے متبادل BS Honours چار سالہ پروگرام شروع نہیں کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم میں بھی صرف کمپیوٹر سائنس کا ایک شعبہ سائنس کے طلباء و طالبات کے لیے داخلہ آفر کر رہا ہے ۔ جناب سے گزارش ہے کہ آپ سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر ہیں ۔ برائے مہربانی آپ اپنے ضلع جہلم کی بچیوں کے لیے فی الفور گرلز کالجز اور پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم میں سائنس کے دیگر شعبہ جات کی BS Honours (4) years کلاسز کا آغاز کروائیں تاکہ آپ کے اپنے آبائی ضلع اور آپ کے حلقہ کی تمام بیٹیاں بھی سائنس میں گریجوایشن کی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ جناب عالی آپ کے بروقت اقدام سے ضلع جہلم کی تمام بچیوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچ سکتا ہے اور آپکے حلقہ اور گرد و نواح کے تمام والدین آپ کے اس احسن اقدام پر آپکے شکر گزار ہوں گے ۔ منجانب ۔اہلیانِ علاقہ و راجہ محمد زبیر جنجوعہ صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم ساکن رجروڑ چکری راجگان حلقہ NA-67 جہلم فون نمبر – 03335887199