جرمنی:امریکی صدر ٹرمپ کا کشمیر پر بیان خوش آئند ہے،فاروق بیگ
برلن(مطیع اللہ)تحریک کشمیر جرمنی کے جنرل سیکرٹری فاروق بیگ نے یورو نیوز اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر بیان دیا جس کے بعد بھارت میں آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے کشمیری عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،،،امریکہ اور یو این او زبانی جمع خرچ کے بجائے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ عملی طور پر کردار ادا کریں۔پاکستانی اور عالمی سیاست دانوں کو مسئلہ کشمیر پر گاہے بگاہے بات کرتے رہنا چاہیے،،،فاروق بیگ کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہےکہ کشمیر جل رہاہے ۔کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ۔ کشمیر میں بسے انسانوں کے لیے جنگل کا قانون نافظ ہوچکاہے ۔بھارتی درندہ صفت فوج جب جسے چاہے اٹھا لیتی ہے ۔جسے چاہے سزا دیتی ہے ۔سیاست دان وہ بات کرتے ہےجو میڈیا کے ذریعے جلد ی سے پھیل جائے ۔عوام کے ذہن کو بدلنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کشمیریوں سے واقعی محبت ہے تو ہمیں ان کے غم بانٹنے ہوں گے ۔