وزیر اعظم 22 جولائی کو ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران 22 جولائی کو دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا سفارتی سطح پر طے کیا جارہا ہے، ایجنڈے کا فوکس پاک امریکا تعلقات کی از سر نو تازگی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے موجودہ پیش رفت میں پاکستان کا مرکزی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے حوالے سے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں 40 معصوم شہریوں کو شہید کیا، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش ہے۔