کلبھوشن جادھو کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا
پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث اور اُن کا اعتراف کرنے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کے کیس کا فیصلہ سترہ جولائی کو سنایا جائے گاعالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کیس کا فیصلہ 21 فروری کو محفوظ کیا تھا۔کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میں بھارت اور پاکستان کے وفود نے شرکت کی تھی۔بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے کی تھی جبکہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان کررہے تھے۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ 17 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے سنایا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے اور تمام کارروائی عالمی عدالت انصاف کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی جائے گی۔