ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کرپشن کمیشن کے سربراہ ہونگے؟
پچھلی حکومتوں میں لیے گئے اور انکے استعمال کی تحقیقات کیلئے بنائے کمیشن کے سربراہ کے نام کا فیصلہ کرلیا گیا وزیر اعظم عمران خان نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں میں لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی تحقیقات کرے گا۔اس کمیشن کے سربراہ کیلئے حکومت نے قومی احتساب بیورو کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سمیت ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

