ڈالر کی اڑان روپیہ ہوا ہلکان 2 روپے 70 پیسے مہنگا ہوکر 151 روپیہ 50 پیسے پر پہنچ گیا
ڈالر نے اچانک پرواز پکڑ لی کاروبار کے پہلے روز ہی ڈالر 2 روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا.انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ شروع ہوگیا ہے.عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مستحکم اور روپیہ کمزور ہونا شروع ہوگیا.کاروباری کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 15 پیسے مہنگا ہواجس سے اس کی قدر 150.75 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 150.50 روپے ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر 2.70 روپے اضافے سے 151.50 کا ہوگیا۔

