ہیٹ سٹروک ہائی الرٹ جاری
صوبہ بھر میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر محکمہ صحت پنجاب نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے.ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچے اور بزرگ افراد ہیٹ سٹروک کا شکار ہو سکتے ہیں.شہر بھر میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر پہنچ گیا ہے۔اس لیے سر درد، چکر، بلڈ پیشر اور غنودگی ہیٹ سٹروک کی علامات ہو سکتی ہیں.ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے مشورہ دیا کہ دھوپ میں نکلتے وقت سر کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ لیموں والی شکنجبین کا استعمال پسینے سے ضائع ہونے والے نمکیات اور پانے کی کمی کو پور ا کرتا ہے۔بازاری کھلے مشروبات اور کھانے کی چیزوں سے پرہیز کریں۔ دھوپ کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

