ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت 14 جون کو ہوگی
حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسی اورسندھ ہائی کورٹ کے جج کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا گیا ہے.سپریم جوڈیشل کونسل میں آج جج صاحبان کے خلاف ابتدائی سماعت ہوئی. سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئےسپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت 14جون کو ہوگیسپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جج کے کے آغا کے خلاف ریفرنس صدرمملکت دور روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجوایا تھاریفرنس جسٹس قاضی فائز عیسی اورجسٹس کے آغٖا کیخلاف اثاثے چھپانے کے حوالے سے دائر کیا گیا ہےریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے ان ججز کیخلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی ہے

