پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، محسن داوڑ گرفتار
وزیرستان میں پاک فوجی کی چیک پوسٹ پر حملہ کے الزام میں رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے.آرمی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے محسن دراوڑ فرار تھا جبکہ اسکے ساتھی وزیر علی کو ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا.ججو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہے.شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ خاڑ کمر پر 26 مئی کو پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے کارکنوں سمیت حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے.حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما وزیر علی کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا.سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی بنوں میں درج کیا گیا ہے اور مقدمے کا مدعی انسپکٹر محمد جلیل ہے. مقدمہ میں قتل اقدام قتل دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں.

