کیا آپ کے موکلان کو بنچ پر اعتماد ہے، جسٹس باقر نجفی کا خواجگان کے وکلا سے مکالمہ
لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی اٹھارہ جون تک ملتوی کر دی ہے.لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت پر آعاز کیا تو ان کے وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے.بنچ کے سربراہ نے ان سے استفسار کیا کہ کیا ان کے موکلان کو بنچ پر اعمتاد ہےجس پر وکلا نے جواب دیا کہ ان کے موکلان کو بنچ پر مکمل اعمتاد ہے.جس پر بنچ نے ان کو باور کرایا کہ وہ دوبارہ سوچ لیں جس پر دونوں وکلا نے اسی بات کو دوہرایا کہ انہیں بنچ پر مکمل اعتماد ہے.بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 18 جون تک ملتوی کردی.

