حمزہ شہباز کانیب ڈویژن بنچ کے بعد نیب بیورو پر بھی عدم اعتماد
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ہائی کورٹ کے بینچ کے بعد نیب پر بھی عدم اعتمادکرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آج نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے اور بذریعہ مراسلہ جواب بجھوا دیا.قومی احتساب بیورو نیب لاہور میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازاپنی طلبی پر آج نیب لاہور میں پیش نہ ہوئےاور دوپہر کوحمزہ شہباز شریف نے نیب لاہور کو تحریری طور پراپنے جواب سے آگاہ کر دیا.حمزہ شہباز نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور ٹیکس ریٹرن میں ڈکلئر ہیں جبکہ مجھے قومی احتساب بیورو نیب پر شدید تحفظات بھی ہیں.حمزہ شہباز نے نیب کو لکھے گئے تحریری جواب میں کہا کہچیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حالیہ انٹرویو سے انکی جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔حمزہ شہباز نے الزام لگایا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور ان کو نیب کی تفتیش پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے.نیب نے اج ان کو زاتی حثیت میں طلب کیا تھا کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر آمد ن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفصیلی جوابات دیںاور جو نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے ان سے ریکارڈ مانگا ہے وہ بھی لیکر آئیں مگر حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے.

