وزیراعظم اور آرمی چیف میران شاہ پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میران شاہ پہنچ گئے۔ان کے ہمراہ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ میران شاہ میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کو میران شاہ کے سماجی، معاشی اور اقتصادی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ میران شاہ میں وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ کریں گے اور وہیں جرگے سے بھی خطاب کریں گے۔

