’مسلمان ممالک کشمیریوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں؟‘
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہےکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پاکستان اور مسلمان ممالک کشمیریوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں؟ایک بیان میں سراج الحق نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی اور8 کشمیریوں کےقتل کی شدید مذمت کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے جنت نظیر وادی کو قتل گاہ بنا کر رکھ دیا ہے،عالمی برادری کشمیر میں قتل عام کا نوٹس لے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کشمیری مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کے لیےکچھ نہیں کر رہی، بھارت قتل عام سے کشمیر میں آزادی کی تحریک روک نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل آزادی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کر رہی ہے،اقوا م متحدہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر اندھی، گونگی اور بہری ہو چکی ہے۔سراج الحق نے اپیل کی کہ عالم اسلام کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے۔

