پاکستانی طلبہ کے بھارت میں پوسٹرز جاری
بھارتی سیکیورٹی ادارے پاکستان سے دشمنی میں اس حد تک اندھے ہو گئےکہ معصوم پاکستانی طالب علموں کو دہشت گرد کہہ کر نئی دہلی کی سڑکوں پر انکے پوسٹرز لگا دیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیکیورٹی اداروں نے معصوم پاکستانی طالب علموں کو دہشت گرد کہہ کر نئی دہلی کی سڑکوں پرنا صرف ان کے پوسٹرز لگا ئے ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا ہے کہ یہ دو ’دہشت گرد‘دہلی میں داخل ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیانے اپنے عوام سے ہوشیار رہنے کی اپیل بھی کردی ہےجبکہ یہ دونوں پاکستانی طالب علم پاکستان میں ہی موجود ہیں۔فیصل آباد کی جامعہ امدایہ کے یہ دونوں طالب علم مطالعاتی دورے پر واہگہ بارڈر گئے تھے جہاں انہوں نے یہ تصویر لی تھی لیکن بھارتی سیکورٹی اداروں نےان کی اس تصویر کو جرم بنادیاہے۔بھارتی سیکیورٹی اداروں اور میڈیا نےدو معصوم پاکستانی طلباء کو دہشت گرد قرار دے دیاجبکہ یہ دونوں طلبہ پاکستان میں اپنےشہر یعنی فیصل آباد میں ہی موجود ہیں۔بھارت میں ان طلبہ کی موجودگی پر شک ظاہر کرتے ہوئے ان کے پوسٹرزلگادیےگئےہیں۔بھارتی میڈیا بھی اپنے سیکورٹی اداروں کی زبان بولنے لگا اورعوام سے پاکستانی طلباء کو گرفتار کرنے میں بھارتی سیکورٹی اداروں کی مددکرنے کی اپیل کردی۔