مانسہرہ کی خبریں عتیق سلیمانی سے
مانسہرہ: سیاسیوں نے نام نہاد سیاسی و سماجی شخصیات کے درباروں پر حاضری لگانی شروع کر دی
مانسہرہ(عتیق سلیمانی سے)الیکشن قریب آتے ہی امیدواروں نے نام نہاد سیاسی و سماجی شخصیات کے درباروں پر حاضری دینی شروع کر دی ہے ۔ یہ مداری ہر امیدوار کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا کر اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیئے یہ امیدواروں کو عوام سے دور رکھتے ہیں۔جو بھی امیدوار علاقے میں اس کے ساتھ دوڑ کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں تصاویر بناتے ہیں مگر سچ کسی سے نہیں کرتے۔سنجیدہ حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ اگر امیدوار ان نام نہاد شخصیات کے درباروں پر حاضری لگانے کی بجائے براہ راست عوام سے ملیں عوام کو سنیں تو امیدواروں کے لیئے یہ بہتر ہو گا ورنہ یہ مداری امیدواروں کو عوام کے قریب نہیں ہونے دیتے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ امیدواروں کے لیئے نہ مشورہ ہے کہ کسی مداری کے جھانسے میں نہ آئیں بلکہ خواد عوام سے ملیں۔
مانسہرہ: بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان ،کاروبار زندگی بری طرح متاثر
مانسہرہ(عتیق سلیمانی سے)بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی سے عوام عاجز آگئے ہیںکاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے والوں کے دعوے جھوٹے نکلے ہیںلوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے جب دل کرتا ہے گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی ہے اور کبھی تو ایک گھنٹے میں پانچ بار آتی پانچ بار جاتی ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈاکا قبلہ درست کیا جائے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی مناسب شیڈول دیا جائے تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔
مانسہرہ: بچوں کی بیماریوں میں اضافہ ،کھانے کی مضر صحت اشیاءپر پابندی لگائی جائے۔عوامی حلقے
مانسہرہ(عتیق سلیمانی سے)گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی بازاروں اور گلی محلوں میں مضر صحت آئس کریم اور مشروبات فروخت ہونا شروع ہو گئی ہیں جن کے استعمال سے بچے متعدد امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت اشیاءتیار کرنے والے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور مضر صحت اشیاءکی فروخت پر بھی پابندی لگائی جائے ۔عوام کا مزید کہنا ہے کہ دو نمبر اور مضر صحت اشیاءتیار کرنے والا مافیا کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے ۔