خواجہ محمد نسیم کے چھوٹے بھائی انتقال فرما گئے تھے مرحوم کی مغفرت کے لیے علامہ صاحب نے اجتمائی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی
ویانا (اکرم باجوە) مسجد البلال ویانا میں نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن سنٹر آسٹریا کے بانی سرپرست اعلی اور پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم کے چھوٹے بھائی گزشتہ دنوں امریکہ میں رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے تھے۔ مرحوم کی مغفرت کے لیے علامہ صاحب نے اجتمائی دعا اور فاتحہ خوانی کرائی اور حاضرین نے خواجہ نسیم سے اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی اور مغفرت کی دعا کی کہ اللە پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین۔ یاد رہے کہ ہر جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد حاضرین کو مسجد کی جانب سے طعام پیش کیا جاتا ھے۔