پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ختم
پیرس (نمائندہ خصوصی) پیرس میں جاری فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ختم۔ پاکستان کا نام شامل کروانے کا امریکی منصوبہ ناکام ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف اجلاس میں انڈین لابی اور امریکہ کی یہ کوشش تھی کہ پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کر دیا جائے لیکن تمام طاقتوں کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ کروا سکے۔ایف اے ٹی ایف کی طرف سے جاری اعلامیہ میں پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔جس سے پاکستانی کیمونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔