آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم میں ایک اور اہم گرفتار ی ،نیب نے شاہد شفیق کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی
لاہور (نمائندہ خصوصی )نیب لاہور نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سکینڈل میں احد چیمہ کے بعد ایک اور اہم ترین شخصیت کو گرفتار کر لیاہے جس کا نام شاہد شفیق ہے اور وہ پیراگون سائٹی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ضیاءکے بھائی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے شاہد شفیق کی گرفتار کی تصدیق کر دی ہے اور انہیں احد چیمہ کی نشاندہی پر ہی گرفتار کیا گیاہے ،شاہد شفیق بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں ،آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ کا ٹھیکہ بسم اللہ انجینئر نگ کمپنی کو دیا گیا تھا اور انجینئرنگ کمپنی کو سی فور کٹیگری میں ہونے کے باجود 14 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا گیا ۔احد چیمہ کی 32کنال اراضی کی ادائیگی کاسا کے اکاﺅنٹس سے کی گئی تھی ۔